نئی دہلی، 19دسمبر(ایجنسی) نربھیہ سانحہ کے نابالغ مجرم کو 20 دسمبر کو رہا کئے جانے کے پہلے ہی آج ا صلاح گھر سے کسی نامعلوم مقام پر بھیجے جانے کی رپورٹوں کے درمیان نربھیہ کے والدین اور دیگر لوگوں نے اسے رہا کئے جانے کے خلاف ا صلاح گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔
text-align: start;">نربھیہ کے والدین کا کہنا ہے کہ اسے رہا نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ اس کیس کے دیگر قصورواروں کی طرح سزا دی جانی چاہئے۔
مانا جا رہا ہے کہ مجرم کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر نامعلوم مقام پر بھیج دیا گیا ہے۔